شاید آپ میک اَپ کے ذریعے اپنی پسند اور خواہش کے مطابق جِلد کو چمکدار اور بے داغ بناسکتی ہیں، تاہم اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر عورت جِلد کو فطری طور پر اچھی اور خوبصورت بنانے کی خواہاں ہوتی ہے، کیونکہ فطری خوبصورتی کا کوئی مقابلہ نہیں۔ درج ذیل باتوں پر عمل کرکے آپ فطری طور پر ایک چمکدار، بے داغ اور خوبصورت جِلد حاصل کرسکتی ہیں۔
اپنی جِلد کی ’ٹائپ‘ جانیں
کوئی بھی بیوٹی پراڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے چہرے کی جِلد اور ساخت کا اندازہ لگانا ضروری ہے تاکہ جِلد کی ساخت کے مطابق اسی قسم کے میک اَپ کو ترجیح دی جا سکے ورنہ ایک مصنوعی قسم کا تاثر ابھرتا ہے اور جِلد انفیکشن کا شکار بھی ہو سکتی ہے ۔ متضاد میک اَپ یا بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال جِلد کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے ۔
سب سے اہم بات جو آپ کو معلوم ہونی چاہیے، وہ یہ ہے کہ آپ کی جِلد کی کیا ٹائپ ہے؟کیا آپ کی جِلد خشک ہے، حساس ہے، آئلی ہے یا ان سب کاکامبی نیشن ہے؟ آپ کو کون سی پراڈکٹس استعمال کرنی ہیں یا جِلد کے لیے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کیا کرنا ہے، یہ سب آپ مؤثر اور بہتر طور پر اس وقت کرپائیں گی اور آپ کی محنت نتیجہ خیز رہے گی، جب آپ کو اپنی اسکن ٹائپ کا علم ہوگا۔ مثلاً، اگر آپ کی جِلد آئلی ہے تو ایسی جِلد پر آئل بیسڈ موئسچرائزر سود مند ثابت نہیں ہوگا، تاہم خشک جِلد پر ان کا اثر سب سے بہترین دیکھا جاتا ہے۔
خشک جِلد پر میک اَپ کے لئے پہلے جِلد کو نمی فراہم کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ میک اَپ متوازن نظر آئے۔ جِلد کو نم نہ کرنے کی صورت میں چہرے پر دھبے پڑ جاتے ہیں، اگر آپ کی جِلد بے حد خشک ہے تو آپ نمی کے ساتھ ساتھ میک اَپ میں آئلی بیس یا فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔
حساس جِلد رکھنے والی خواتین میک اَپ کے معاملے میں احتیاط برتیں۔ چکنے فاؤنڈیشن کو بالکل استعمال نہ کریں جبکہ خشک فاؤنڈیشن یا خشک بیس کا استعمال ان کی جِلد کے لئے مناسب رہتا ہے۔
دُرست پراڈکٹس کا استعمال
جب ایک بار آپ اپنی جِلد کی ٹائپ کے بارے میں جان لیں گی، تو اس کے بعد ہی آپ اپنی جِلد کے لیے درست پراڈکٹس کا انتخاب کر پائیں گی۔ اس کے علاوہ، آپ کو اس بات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ آپ کی جِلد کو ہر موسم کے حساب سے مختلف پراڈکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو الگ طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سردیوں کے موسم میں آپ کی جِلد کو کچھ اور طرح کے پراڈکٹس کی ضرورت پڑے گی۔ اگر آپ کی جِلد حساس نہیں ہے تو آپ کو ہر موسم کے حساب سے مختلف پراڈکٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں تجربات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کلینزنگ کریں
اچھی جِلد کے لئے کلینزنگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ کلینزنگ جِلد کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے کیوں کہ اس سے گرد وغباراور میک اَپ کی صفائی آسانی سے ہوتی ہے۔ اس طرح جِلد کو بہتر انداز میں آکسیجن حاصل ہوتی ہے اور جِلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔ جِلد کے لیے کلینزنگ ایک ایسا عمل ہے، جو آپ کو ہمیشہ اور باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں، آپ کو روزانہ دو بار اپنی جِلد کی کلینزنگ ضرور کرنی چاہیے، کلینزنگ سے آپ کی جِلد مٹی، میل، کالک اور ہر طرح کی آلودگی سے صاف ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کلینزنگ نہیں کریں گی تو جِلد پر بلیک ہیڈز، دانے اور ایکنی نکل آئیںگے، اس طرح آپ کا بے داغ جِلد حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہوپائے گا۔ صبح اور رات میں، کلینزر کا استعمال آپ کی روز مرہ کی عادت میں شامل ہونا چاہیے۔
ٹوننگ کریں
جِلد کی کلینزنگ کے مرحلے کا آخری حصہ جِلد کی ٹوننگ کرنا ہوتا ہے۔ ٹوننگ دو طرح سے کام کرتی ہے۔ پہلا یہ کہ جو مسام کی صفائی کلینزنگ سے رہ جاتی ہے، ٹوننگ ان کی صفائی کا بھی کام کرتی ہے، اس کے علاوہ کلینزنگ کے جو ذرات جِلد میں رہ جاتے ہیں، ان کی بھی ٹوننگ کے ذریعےصفائی ہوجاتی ہے۔ ٹوننگ سے آپ کی جِلد کی pHسطح بحال ہوجاتی ہے۔ جب pHسطح بحال ہوجائے گی تو پھر آپ کی جِلد پر ریشے پیدا نہیں ہونگے۔
موئسچرائزنگ کی اہمیت
اپنی جِلد کو کبھی خشک نہ ہونے دیں۔ اپنی جِلد کو کم از کم اس حد تک ہر وقت موئسچرائز رکھیں کہ جِلدڈی ہائیڈریشن محسوس نہ کرے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی جِلد کی ٹائپ کے مطابق موئ
سچرائزر استعمال کررہی ہیں، تاکہ آپ کی جِلد صحت مند رہے۔ موئسچرائزنگ کو کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہ آپ کی جِلد کو تروتازہ اور بحال رکھنے میں معاون رہتی ہے۔ پانی کی کمی جِلد کو بھی متاثر کرتی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے جِلد خشک اور بدرنگ ہو جاتی ہے۔ آپ دن بھر میں پانی کی زیادہ مقدار پی کر اپنی جِلد کو نرم، ملائم اور ترو تازہ بنا سکتی ہیں...
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji