خواب میں ستارے دیکھنا"
حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستارے بزرگوں اور امیروں اور آفتاب بادشاہ پر اورچاند و زیر پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں زمل ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام دیہاتی لوگوں سے ہو گا اور اسکو ان سے مال اور نعمت حاصل ہوں گے ۔اور اگر مشتری ستارے کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام سردار مصلح اور پارسا اور خیرخواہ سے پڑے گا ۔ اور اگر خواب میں مریخ ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کاکام خوبصورت اور بارعب عورتوں سے اور خادموں سے پڑے گا اور ان سے خیرو آرام پائے گا ۔اور اگر خواب میں عطار ستارے کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت مردانا اور بات کرنے والے سے ہو گی اور فائدہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بعض ستارے اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تین ستاروں یک جیسے عیو ق، عقیق، سہیل ، کلیل کہ جن کی مشرک لوگ پرستش کرتے ہیں ۔ایک کو خواب میں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ مشرکوں کے ساتھ اس کی صحبت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ روشن ستارا زمین پر گرا ہے اور گم ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی عالم دنیا سے رحلت کرے گا ۔ فرمن حق تعالیٰ ہے ۔ و با لنجم ھم یھتدون(اور وہ لوگ ستارے سے راہ ہدایت پاتے ہیں ، اور اگر دیکھے کہ ستارے پھرتے ہیں ۔دلیل ہے کہ بزرگوں میں فتنہ اور آشوب پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارا ہاتھ میں پکڑا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور وہ بادشاہ کا مقرب ہو گا ۔ ۔ اور اگر اپنے گھر میں ستارہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے بہت سے فرزند ہوں گے ۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ستارے آسمان سے متفرق ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور رعایا میں تفرقہ پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سعد ستارے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ستا رے اس کے گھر سے نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ کے مقرب ہونگے۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے تابعدار ہوں ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سعد ستارے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے گھر سے نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند بادشاہ کے مقرب ہونگے۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے اس کے تابعدار ہوں ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ وقت کا بادشاہ منصب ہو گا ۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ جابر اور ظالم ہو گا ۔ اور اگردیکھے کہ ستارے آپس میں جنگ کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں لڑائی اور جنگ برپا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی آستین میں ستارے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا ۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ستاروں میں سے ایک ستارے نے اس کے برابر حرکت کی ہے اور اس کی گود میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند عزیز اور صاحب مرتبہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارہ جو اس کا صاحب طالع ہے ۔اپنی منزل میں ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ ستارے کی پرستش کرتا ہے دلیل ہے کہ کسی بزرگ یا عالم کی خدمت کرے گا ۔ حضرت اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان ستاروں کا دیکھنا کہ جن سے لوگ جنگل میں رستہ معلوم کرتے ہیں ۔خیر و منفعت پر دلیل ہے ۔ اور ستاروں کو لوگ پوجتے ہیں ۔ ان کا دیکھنا برائی اور نقصان پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستاروں کا دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji