Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

آفریدی سری لنکا روانہ مگر پہلے میچ میں شرکت مشکوک.....

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں.شاہد آفریدی اس سے قبل فلائٹ مس ہوجانے کی وجہ سے بروقت کولمبو نہیں جاسکے تھے.


.
شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے، ایونٹ 26 جنوری سے ہمبن ٹوٹا میں شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کے سابق کپتان کو پیر کی صبح کولمبو روانہ ہونا تھا لیکن فلائٹ مس ہوجانے کی وجہ سے وہ  ایک روز تاخیر سے منگل کو سری لنکا روانہ ہوئے. شاہد آفریدی کولمبو سے ہمبن ٹوٹا روانہ ہوں گے تاہم گال گلیڈی ایٹرز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے کیوں کہ ہمبن ٹوٹا پہنچ کر انہیں تین روز تک کمرے میں آئیسولیٹ ہونا پڑے گا اور گال کی ٹیم 27 نومبر کو جافنا سے مقابلہ کرے گی.یگ انتظامیہ شاہد آفریدی کو خصوصی اجازت دلوانے کے لیے انتظامیہ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہنے والی لنکا پریمیئر لیگ کے ایکشن سے بھرپور میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا.


Post a Comment

0 Comments