Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

فرحان سے طلاق کی خبروں پر عروہ کے والد نے خاموشی توڑ دی....

 


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کے والد نے اپنی بیٹی کی طلاق کی خبروں کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دے دیا.گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر متعدد شوبز سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے.سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور ان کے مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا,اب اداکارہ عروہ حسین کے والد نے ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور انہوں نے اپنی بیٹی کے متعدد فین پیچز  پر کمنٹس کیے اور بتایا کہ یہ سب جھوٹ ہے.عروہ حسین کے والد نے کمنٹ میں کہا کہ یہ تمام تر افواہیں من گھڑت ہیں اور ان کی بیٹی اور داماد  خوشگوار  زندگی گزار رہے ہیں.خیال رہے کہ اس تمام تر معاملے پر اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے بھی بہن کی طلاق کے حوالے سے خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا.

Post a Comment

0 Comments