Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

پیاز کی قیمتیں 100روپے کلو ہونے کے باجود برآمد کرنیکی تیاریاں..

 ملک میں پیاز کی قیمتیں غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں لیکن برآمدکنندگان نے پیاز کی نئی فصل آتے ہی اسکا فائدہ قوم کو پہنچانے کے بجائے پیاز برآمد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں.تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھرمیں پیاز کی قیمت 80روپے سے100روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پیاز کی برآمد کو بند کرکے بیرون ممالک سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اب جبکہ سندھ سمیت ملک میں پیاز کی نئی فصل تیار ہوکرمارکیٹ میں آنے لگی ہے اور اس کی قیمت مقامی مارکیٹ میں کم ہوکر 60روپے فی کلو پر آگئی ہے لیکن ملکی برآمد کنندگان نے پیاز برآمد کرنے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی ہیں.بر آمد کنندگان نے پیاز کی بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے آلو اور پیاز کی در آمد پر پابندی عائدکرنے کا بھی مطالبہ کردیاہے.اس حوالے سے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے)کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ پیاز کی بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 27نومبر سے پیاز کی بر آمد شروع کردی جائیگی،پی ایف وی اے نے پیا زکی بر آمد کے فیصلے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا ہے.۔وحید احمد کا کہنا تھا کہ پیاز کی بر آمد پر از خود پابندی کے فیصلے سے ملک میں پیاز کی قیمت مستحکم کرنے میں نمایاں مدد ملی ،پیاز کی قیمت بر آمد معطل ہونے سے قبل 2800 روپے فی من تھی،سندھ میں پیاز کی بھرپور فصل آنے اور سپلائی مستحکم ہونے سے قیمت 1300 روپے فی من پر آگئی ہے.کاشتکاروں کو پیاز کی بہتر قیمت کی فراہمی کے لیے بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا.



Post a Comment

0 Comments