Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

ارطغرل غازی کا ایک اور ریکارڈ........

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں نشر کی جانے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ قائم کردیا..

پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ’ارطغرل غازی‘ کے نشر ہونے کے  ساتھ ہی ’ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘ کے نام سے ایک  علیحدہ یوٹیوب چینل  بنایا گیا تھا، جس پر اب سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ  ہوچکی ہے..

مذکورہ چینل کو ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرتے وقت ہی بنایا گیا تھا اور اسے پہلے ہی دن 40 ہزار افراد نے سبسکرائب کیا تھا جب کہ مذکورہ چینل کو محض 15 دن میں 10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کیا تھا..

پی ٹی وی مذکورہ یوٹیوب چینل کے ذریعے کم وقت میں زیادہ سبسکرائبرز کا عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن اب اسی چینل نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا.


اب مذکورہ یوٹیوب چینل کے محض 7 ماہ میں سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے..

عالمی سطح پر سیریز کے مختلف زبانوں میں بنائے گئے چینلز کے سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جب کہ ان چینلز پر اپ لوڈ کی گئی اقساط کو 3 ارب بار دیکھا جاچکا ہے..




Post a Comment

0 Comments