پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ سارے نہیں صرف دو سلیکٹرز مل کر حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے ہیں مگر  بی آر ٹی کی طرح یہ بس بھی نہیں چل پارہی.ملتان  کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز کا  کا کہنا تھا کہ ملتان والوں آپ کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں اور سلام پیش کرتی ہوںانہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کے دکھ کے سامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں، نواز شریف نے کہا عوام کے دکھوں پر اپنے ذاتی دکھ قربان، آج عوام کے روزگار چھن جانے اور کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے، آج روٹی 30 روپے ہوجانے اور چولہے ٹھنڈے ہوجانے کا غم ہے، عوام کے گھروں میں غموں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے، ہمارا المیہ یہ ہےکہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا.میرے والد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے: مریم کا طنزمریم نواز نے ذاتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون وزیر نےکہاکہ نوازشریف نے اپنی ماں کی لاش پاکستان پارسل کردی، میرے والد لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، نوازشریف جیسا فرماں بردار بیٹا پورے پاکستان میں ڈھونڈ کر لاؤانہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹوکی پھانسی کے بعد ان کے خاندان کو جنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں دی گئی، اکبر بگٹی کوقتل کیاجاتاہےاوران کے اہل خانہ کوجنازہ پڑھنےکی جازت نہیں دی گئی، محترمہ بےنظیربھٹوکوشہید اجاتاہےاورقاتلوں کو ملک سے باہر فرار کرادیا جاتا ہے، کیا کوئی مشرف کو ایک دن بھی جیل میں رکھ سکا؟  کیا کسی میں اتنی جرأت ہےکہ مشرف کوپاکستان واپس لاسکےکورونا کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کورونا پہلے پوچھتاہےکہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہےتو میں اندر آجاؤں گا؟ کیا کورونا کہتا ہے کہ تحریک انصاف کاجلسہ ہےتو واپس چلا جاؤں؟ کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں آتا؟ کیا وزراءکےجلسے میں کورونانہیں آتا.انہوں نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والے ہیں،  کووڈ 19 سے پہلے 'کووڈ 18' کو گھر بھیجنا ضروری ہے، کووڈ 18 گھر چلا جائے تو کووڈ 19 بھی چلا جائے گا، پاکستان کو لگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لگے اِس مہلک وائرس کا پہلے علاج کیا جائے، ملک کی ترقی، نظام عدل اور مہنگائی کو کونسا وائرس لگاہے، ان تمام وائرس کا نام عوام جانتے ہیں، عوام جان چکےہیں تمہارےہر وعدے کی طرح ’جنوبی پنجاب صوبہ‘ بھی فراڈ تھا.صرف دو سلیکٹرز حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے مگر یہ بس بھی نہیں چل پارہیشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان میٹروبس کوجنگلا بس کہتے تھے کہ اسے نہیں بناؤں گا، پشاور میں بی آر ٹی بنائی جو چل کم اور جل زیادہ رہی ہے، اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھا ہے.انہوں نے کہا کہ سارے نہیں صرف دو سلیکٹرز مل کر حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے ہیں مگر بی آر ٹی کی طرح یہ بس بھی نہیں چل پارہی.بنی گالہ کا محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے: مریم نوازوزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی نے سلائی مشین سے اربوں روپے کمالیے لیکن بندہ ایماندار ہے، بنی گالہ کا محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے، 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں مفرور ہے لیکن بندہ ایماندار ہے، جان بوجھ کر ایل این جی کی امپورٹ میں تاخیر کی گئی لیکن بندہ ایماندارہےانہوں نے مزید کہا کہ کہتے ہیں میں کاروبار نہیں کرتا تو بھائی کاروبار محنت کرنے والے کرتے ہیں، جب ساری زندگی دوسروں کی جیبوں پرگزارا کرنا ہے تو محنت اورکاروبار کی کیاضرورت؟ آج جب اپنے اقتدارپر آنچ آئی توپرویز الٰہی کے قدموں میں چلاگیا.لیگی نائب صدر نے کہا کہ عوام پوچھتی ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کی مہم کون چلارہاہے؟ اچانک اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم کیسے شروع ہوگئی؟ کیا وہ اس معاملے پر بھی ایک پیج پر ہیں.’پی ڈی ایم کےلائحہ عمل کا اعلان سے پہلے خود حکومت چھوڑنے پر اتفاق کرلو‘انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ نواز شریف کے دور میں 30 روپے کلو آٹا تھا، آج 100 روپے میں بھی نہیں مل رہا، اس سے پہلے کہ پی ڈی ایم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے خود حکومت چھوڑنے پر اتفاق کرلو، پی ڈی ایم فیصلہ کرنے والی ہے پھر نہ کہناکہ بتایانہیں، مریم نوازشریف آج آپ کوخبردارکررہی ہے پھر نہ کہناکہ بتایا نہیں.ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی اس حکومت کو گھر بھیجنے کی تحریک آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، عوام سے وعدہ ہےکہ مشکلات سے نکالنے کیلئے جیل بھی جانا پڑا تو کوئی پروا نہیں...