پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے.ایک انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی بھی باقی ہے.انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکی پوزیشن میں ہوگاوسیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی پی ایل بھی شیڈول ہے.انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے.ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے............
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji