Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

منگنی کے لباس کیلیے بختاور نے کس ڈیزائنر کا انتخاب کیا.....

 


سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی جمعہ کے روز بلاول ہاؤس میں دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری سے طے پائی.گزشتہ کئی روز سے بختاور بھٹو کی منگنی کے لباس سے متعلق خبریں سرگرم تھیں کہ بختاور بھٹو منگنی کے روز اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے نکاح جیسا لباس پہننے کی خواہشمند ہیں.اہم اس کے برعکس منگنی والے دن بختاور بھٹو زرداری نے خاکستری رنگ کی مغلیہ شال کے ہمراہ گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اہم دن کے لیے بختاور نےگلوئی میک اپ لک کے ہمراہ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا.اب بختاور کی منگنی کے لباس سے متعلق کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر کی ایک پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کا منگنی کا لباس ان کا تیار کردہ ہے.آصف زرداری کی صاحبزادی کے منگنی کے ڈریس ڈیزائنر کا انکشاف ندا ازور کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا ہے.ڈیزائنر ندا ازور نے بختاور بھٹو کی محمود چوہدری کے ہمراہ منگنی کے دن کی تصاویر شیئر کرتے  ہوئےکیپشن درج کیا کہ بختاور نے منگنی کے دن ندا ازور کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا تھا، ڈیزائنر نے کیپشن میں بختاور کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی سے قبل  معروف فیشن ہاؤس 'ریشم رواج' کی جانب سے ایک پوسٹ بھی سامنے آئی تھی جس میں فیشن ہاؤس نے لکھا تھا کہ بختاور بھٹو نے منگنی کے روز ویسا ہی لباس پہنے کی خواہش ظاہر کی ہے جیسا ان کی والدہ بے نظیر بھٹو نے اپنے نکاح پر پہنا تھا.

Post a Comment

0 Comments