سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور صدر نون لیگ شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے.😢مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ایئر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچی ہیں.سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت تدفین کےلیے جاتی امراء شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی، اُن کی نمازِ جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کی جائے گی.خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔ش😢ہباز شریف، شریف میڈیکل کمپلیکس سے جاتی امراء رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں.حکومتِ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا ہے.واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ گزشت روز لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، اُن کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے.مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے رسمِ قل کل اتوار کو ہو گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے.
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji