Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

لاہور، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری....

 صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی مارکیٹوں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی قیمت ساڑھے 3 سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ آلو 1 سو روپے کلو، پیاز 90، گاجر 80، بینگن 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادرک 6 سو روپے کلو، شلجم 50 اور ٹماٹر 160 سے پونے 2 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق حکومت صرف ریٹ لسٹ دیتی ہے، نقصان میں کچھ بھی فروخت نہیں کر سکتے، چکن کا سرکاری ریٹ 313 ہے لیکن 360 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دکانداروں کا بتانا ہے کہ مارکیٹ میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے چکن ہول سیل میں مہنگی مل رہی ہے۔

....


Post a Comment

0 Comments