چین نے چاند سے سیمپل لانے کے لیے 'روبوٹک لونر مشن' روانہ کر دیا۔.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا اسپیس کرافٹ آج صبح صوبے ہینان کے وین چینگ اسپیس سینٹر سے چاند کی جانب روانہ ہوا۔


اسپیس کرافٹ نومبر کے آخر میں چاند پر پہنچےگا اور دسمبر کے شروع میں زمین پر واپس آجائےگا اور اگر چین چاند سے سیمپل لانے میں کامیاب ہوا تو وہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔

چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔


خال رہے کہ اس سے قبل 1960 اور 1970 میں امریکا اور سوویت یونین چاند پر سے سیمپل لا چکے ہیں۔