Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

میتھی دانہ کے سردیوں میں استعمال کے حیرت انگیز فوائد..

 صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ہی کام نہیں آتا بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے، اس موسم سرما میں وائرل بیماریوں سے بچنے کے لیے اکثر گھروں میں نظر انداز ہونے والے میتھی دانے کے فوائد جاننا نہایت لازمی ہے۔

موسم سرما کی سبزی میتھی اور میتھی دانے کو سرد اور خشک موسم میں خاص طور پر بطور غذا استعمال کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانہ غذائیت، فائبر اور نیوٹرا سیوٹیکل اجزا سے بھرپور غذا ہے، گرم تاثیر کے حامل میتھی دانے کے موسم سرما میں باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں کئی موسمی بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

میتھی دانے کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانے میں اور میتھی سبزی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، میتھی دانہ نزلہ، زکام، بے تحاشہ چھینکیں، ڈسٹ الرجی کے شکار لوگ اور سائنس سے متاثرہ افراد کے لیے انتہائی مفی



د دوا قرار دی جاتی ہے۔

میتھی دانے سے بنی چائے

ڈسٹ الرجی سے بچاؤ کے لیے میتھی دانے کی چائے کا استعمال انتہائی مفید ہے، میتھی دانہ کی چائے بنانے کے لیے ایک چائے کے چمچ میتھی دانے کو  آدھا گلاس پانی میں ابالیں،  اب اس چائے کو چھان کر اس میں حسب ذائقہ شکر یا شہد ملا کر صبح نہار منہ یا پھر رات سونے سے قبل پندرہ سے بیس روز تک استعمال کریں۔

Post a Comment

0 Comments