جنوبی کوریا میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن حکمرانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور اس میں کمی لانے کیلئے ڈرون ٹیکسی کا تجربہ کیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال تک ان ڈرون پروازون کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں چینی کمپنی نے ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ ایشائی ملک 2025ء تک شہروں میں ڈرون پروازوں کے ذریعے فضائی ٹریفک عام کرنا چاہتا ہے۔
سیئول ایئر پورٹ پر ان ڈرون ٹیسکیوں کا ٹرمینل بھی بنایا جائے گا جس کے باعث مسافر کم قوت میں اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے..
Add caption |
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji