Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

دورۂ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی...

 قومی کرکٹ اسکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور 20 سپورٹ اسٹاف کے 

کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے تھے

واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر جبکہ دوسرا 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 



Post a Comment

0 Comments