جنوبی کوریا میں مسافروں کو پرہجوم شہروں میں ایک سے دوسری جگہ لے جانے والی اپنی اہم ترین اڑن ٹیکسی ’ای ہینگ 216‘ کی کامیاب آزمائش کی ہےفضائی سیاحت بڑھانے اور ایگزیکٹو سروس فراہم کرنے والی یہ سواری مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے اور مکمل طور پر خودکار و خودمختار بھی ہے.ای ہینگ کی آزمائش جنوبی کوریا میں کی گئی ہے جہاں پہلے خود کار فضائی ٹیکسی کے لیے باقاعدہ حفاظتی سرٹیفکیٹ لیا گیا ہے.آزمائشی اڑ ن ٹیکسی میں دو سوار بیٹھ سکتے ہیں جبکہ آزمائش میں اسے جنوبی کوریا کے گنجان شہر میں اڑایا گیا ہے.اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے.جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ ای ہینگ کے لیے ہوائی روٹ متعین کرے گی...