Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

روہن پریت نے اہلیہ نیہا ککڑ کو رُلا دیا.

 الی وڈ کے نوبیاہتا گلوکار جوڑے نیہا ککڑ اور روہن پریت کے انڈین آئیڈیل 12 کے مخصوص شادی ایپی سوڈ میں شرکت کےچرچے اب تک ہر طرف ہیں تاہم اس ایپی سوڈ کی ایک خاص ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی 

جس میں گلوکارہ نیہا ککڑ کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.
گزشتہ روز گلوکارہ نیہا کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر انڈین آئیڈیل12 کے شادی ایپی سوڈ کی  یہی پروموویڈیو شیئر کی گئی.ویڈیو میں نیہا نے شوہر روہن پریت کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن درج کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے رلادیانیہا ککڑ کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں اور  آپ جیسا کوئی نہیں.گلوکارہ کی جانب سے روہن پریت کو ’بہترین شریک حیات‘ بھی قرار دیا گیا۔ 
ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ  جب  شو میں روہن پریت کی نیہا ککڑ سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا گیا   تو روہن کا کہنا تھا کہ نیہا سے پہلی ملاقات نے میری زندگی کو تبدیل کردی.پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے روہن پریت نے بتایا کہ ایک دن  چندی گڑھ میں مقیم اپنے گھر میں  پگڑی باندھ رہا  تھا کہ اچانک مجھے ان کی مینجمنٹ سے نیہا ککڑ کے گانے کی ویڈیو میں بطور معاون اداکار کام کی آفر دی گئی میں نے ان سے کہا یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے.گلوکار نے کہاکہ جب پہلی ملاقات کے دوران  نیہا نے مجھے دیکھا تو  یہی لمحہ تھا جس نے میری زندگی بدل دیروہن پریت کا مزید کہنا تھا کہ نیہا نے گانے کے ساتھ میری قسمت لکھ دی، نیہا کے آنے سے میری زندگی خوشیوں سے بھرگئی اور آج میں جہاں جاتا لوگ مجھے پیار اور عزت دیتے ہیں۔
 نیہا ککڑ شوہر روہن پریت سنگھ سے اپنی تعریف سن کر روپڑیں

Post a Comment

0 Comments