Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

طلاق سے متعلق خبروں پر صنم جنگ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا,

 سال نو کے آغاز سے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرتی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق کی خبروں سے متعلق اداکارہ کا وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
گزشتہ روز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صنم جنگ کی جانب سے شوہر قاسم جعفری کے ہمراہ تصویر اور طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں۔
اب اس حوالے سے اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہےنسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری اور قسام کی علیحدگی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ افواہ فین کی جانب سے میری انسٹا پوسٹ پر کیے گئے تبصرے سے شروع ہوئی جو مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے. صنم جنگ کا کہنا ہے کہ میں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی صفائی یا وضاحت دینے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن قسام اور میرے اہل خانہ کے پاس تقریباً روز ہی اس مسئلے سے متعلق فون کالز آرہی ہیں.صنم جنگ کے مطابق ’قسام اور میں خوشگوار ازدواجی زندگی گُزار رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہم اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منانے والے ہیں.اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں واقعی مشکور رہوں گی اگر لوگ ان غلط افواہوں کو پوسٹ کرنا بند کر دیںاداکارہ و میزبان کا کہنا تھا کہ الحمداللّہ، ہماری ایک خوشگوار فیملی ہے جہاں ہم خوشی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہم انشاء اللّہ اپنی باقی زندگی بھی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں.اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے  لکھا کہ میری آپ سب سے مخلصانہ گزارش ہے کہ ایسی افواہوں کو پھیلانے اور حقیقت سے آگاہی کے بغیر سچائی کا دعویٰ نہ کریں.صنم جنگ کا کہنا ہےکہ یہ کسی کے اہل خانہ پر بہت سنگین الزام ہے اور ہم سب اس حمقانہ افواہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوگئے ہیں 
اداکارہ نے مزید لکھا کہ براہ کرم ہمارے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی آپ جیسے ہی لوگ ہیں.واضح رہے کہ سال نو کے آغاز سے ہی صنم جنگ کی طلاق سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
صنم جنگ کی تنہا صوفے پر بیٹے تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے ان کی طلاق سے متعلق تبصرے شروع ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے

Post a Comment

0 Comments