بالی وڈ کی معروف فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے اپنی دوست  ڈیلنا شیروف سے شادی کرلی.پرزان کی جانب سے

انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں کھڑے ہیںخیال رہے کہ ممبئی کے پارسی خاندان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرزان نے  یوں تو متعدد فلموں میں کام کیاہے تاہم انہیں 1998 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم  'کچھ کچھ ہوتا ہے' سے بے پناہ مقبولیت ملی تھی.اس فلم میں پرزان نے ایک کم گو سکھ بچے کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیاتھا