Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

لوگوں نےکہا تھا کہ کوئی مجھ سے شادی نہیں کرےگا، روینہ ٹنڈن,,

 بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 21 سالہ کی عمر میں 2 بچیوں کو گود لیا تو بعض لوگوں نے مختلف قسم کے خدشات کا اظہار کیا لیکن وہ سب غلط ثابت ہوئے.ایک انٹرویو میں روینہ کا کہنا تھا

کہ جب انہوں نے 1995 میں 21 سال کی عمر میں  چھایا اور پوجا کو گود لیا تو لوگوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے مستقبل میں ان کی شادی میں رکاوٹ ہوسکتی ہے اور کوئی مجھ سے ان دو بچیوں کے ہوتے ہوئے شادی نہیں کرےگا.روینہ کاکہنا تھا کہ لیکن اب میں سوچتی ہوں تو یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا اور میں نے ہر پل ان بچیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سےگزارا اور اب وہ دونوں بھی بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں.خیال رہے کہ  روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوجا نامی دو بچیوں کوگود میں لیا تھا جب کہ انہوں نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں

Post a Comment

0 Comments