'لگ دی لاہور' گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بھارتی گلوکار نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں کتنے کلو وزن کم کیا.بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے اپنے آپ کو وقت دیا
اور اس سال میں نے اپنی ذات میں اور شخصیت میں سدھار پیدا کیا.گرو رندھاوا نے کہا کہ 2020 بہت سے لوگوں کے لیے مشکل تھا، سال کی شروعات سے ہی ہم عالمی وبا کورونا وائرس کے شکنجے میں تھےان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اپنے نئے اوریجنل میوزک پر کام کیا اور ساتھ ہی میں نے قریب 15 کلو گرام وزن بھی کم کیا.گرو رندھاوا نے بتایا کہ سال 2020 میں، میں نے اپنی مرچنڈائز کا بھی آغاز کیا اور یہ سال میرے لیے تبدیلی کا سال رہا جب کہ اب مجھے امید ہے کہ ہر چیز ایک بار پھر پہلے کی طرح ہو جائے اور ہم شائقین کے سامنے دوبارہ پرفارم کر سکیں..
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comments box
Emoji